ہوشیار ،خبردار ،غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان 

07:15 PM, 15 Nov, 2021

یورپی ملک آسٹریا نے  کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث  غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے لاک ڈاؤن لگانے  کا اعلان  کر دیا۔

آسٹریا کے محکمہ صحت کے مطابق سردی میں اضافے کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے  جس کی وجہ سے ویکسین نہ لگانے والے افراد کو لاک ڈاؤن میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ہے ۔

آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  11 ہزار 889 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  40 افراد کی کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں