یورپی ملک آسٹریا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کر دیا۔
آسٹریا کے محکمہ صحت کے مطابق سردی میں اضافے کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ویکسین نہ لگانے والے افراد کو لاک ڈاؤن میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 889 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 40 افراد کی کورونا کے باعث ہلاکت ہوئی ہے۔