کابل:افغانستان کا دارالحکومت کابل زوردار دھماکے کی آواز سے گونج اُٹھا ،دھماکے کی آواز اتنی بلند تھی کہ اردگرد میں موجود کھڑی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں،ابھی تک کسی جان نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا ،ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ماہ نومبر کے آغاز میں افغانستان میں دو دھماکے ہو چکے ہیں ،صوبہ ننگر ہار میں گزشتہ جمعہ اس وقت دھماکہ کیا گیا تھا جب نماز جمعہ کیلئے نمازی مسجد میں موجود تھے ۔
سات نومبر کو بھی افغانستان کے شہر جلال آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 5 کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے ،افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں ہونے والا دھماکہ پولیس سٹیشن کے سامنے ہوا تھا جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد افغان پولیس اہلکاروں کی تھی۔