معاملات طے پاگئے ، اب حکومت کے ساتھ رہیں گے: ق لیگ کا فیصلہ

06:04 PM, 15 Nov, 2021

لاہور : حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے تحفظات 16 گھنٹے بعد ہی دور ہوگئے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔ جس کے بعد ق لیگ نے حکومت کی ہر معاملے میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اتحادیوں کے آج ہونے والے اجلاس میں ق لیگ کے دونوں وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات ان کے سوالات کے جواب دیے جس کے بعد ق لیگ نے حمایت کا اعلان کردیا اور کہا کہ بدھ کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے بھی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ رات ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی اور دیگر وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف کی حکومت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ق لیگ کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اب بھی حکومت کا ساتھ دیا تو ہم اپنے حلقوں میں نہیں جا سکیں گے ؟ اور حکومت کا ساتھ دینا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے پارلیمانی پارٹی نے اتحاد سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار چودھری پرویز الہٰی کو دیا تھا جنہوں نے آج فیصلہ کیا کہ حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھیں گے ۔ 

مزیدخبریں