ڈھاکہ: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی یاسر شاہ انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج یا کل کسی بھی وقت کیا جاسکتاہے تاہم لیگ سپنر یاسر شاہ فٹنس مسائل کی وجہ سے اس سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق انگوٹھے کی انجری کا شکار یاسر شاہ کا ری ہیب جاری ہے اور انہیں مکمل فٹنس پانے کیلئے مزید 2 ہفتے درکار ہوں گے جس کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہے کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر کو شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کو شروع ہو گا
ذرائع کا کہنا ہے کہ جبکہ پاکستانی ٹیم کے ممکنہ پلیئرز 17 نومبر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ قومی سکواڈ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑی 18 نومبر کو انفرادی طورپر کوویڈ ٹیسٹ کرواکر اگلے روز رات گئے ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جہاں ایک بار پھر ان کا کوویڈ ٹیسٹ لیا جائے گا، تمام کھلاڑی ایک روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 21 نومبر کو ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کیلئے پریشان کن خبر آ گئی
03:23 PM, 15 Nov, 2021