لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے اور سازشی کردار بے نقاب ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالیٰ بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔
پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالٰی بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔#SaqibNisarExposed
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2021
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے۔ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی ہے۔
جس کے بعد قائد محمد نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایاجائے، سزائیں دی جائیں، بے گناہوں کو بلاتاخیر انصاف دیا جائے۔یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے خلاف ہوئی #SaqibNisarExposed
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2021