”رضوان کو تو میں مان گیا ہوں، وہ مجاہد آدمی ہے“ شاہد خان آفریدی بھی بالآخر بول پڑے

12:27 PM, 15 Nov, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی کے معترف ہو گئے ہیں۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹی 20 کرکٹ کا چیمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور شعیب اختر بھی گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کیلئے دبئی سٹیڈیم میں موجود تھے اور میچ ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے فائنل پر تبصرے کیساتھ ساتھ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی پر بھی گفتگو کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ رضوان کو تو میں مان گیا ہوں، مجاہد آدمی ہے اور بہت تگڑا ہے، جس تکلیف کیساتھ محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور ان کے ڈاکٹر نے اس حوالے سے جو انکشاف کیا، وہ چھوٹی بات نہیں ہے، جبکہ حسن علی کی بات کی جائے تو اسے فارم میں واپس لانا بھی عوام کے ہاتھ میں ہی ہے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس پر بھی برہمی کا اظہار کرچکے ہیں جن کا کہنا تھا کہ اگر حسن علی سے کیچ چھوٹ گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل ہمت ہار جائیں اور تین گیندوں پر تین چھکے کھا لیں۔ 

مزیدخبریں