دبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم نے فتح کا جشن عجیب وغریب انداز میں منایا ۔ ڈریسنگ روم میں جشن فتح کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد با آسانی شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے میدان میں اپنی فتح کا جشن منایا لیکن جب ڈریسنگ روم میں پہنچے تو کھلاڑیوں نے انوکھا انداز جشن اپنا لیا ۔ ٹیم کے کھلاڑی میچ میں پہنے ہوئے جوتوں میں مشروب ڈال کر پیتے رہے ۔
آسٹریلوی ٹیم کے اس انوکھے انداز جشن فتح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
https://twitter.com/ICC/status/1460050405778284546?s=20
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے ۔