لاہور میں 17 ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا

11:14 AM, 15 Nov, 2021

نیوویب ڈیسک

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز  کا لاہور کے ایس ایچ اوز کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 17 افسران کو نااہلی اور کیس رجسٹر نہ کرنے  کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا ۔

 ترجمان کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن  یونس  نے سٹی ڈویژن سے ایس  ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیو انارکلی، بادامی باغ  اور لاری اڈا کو معطل کردیا  ہے ۔

دوسری جانب کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او  باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور غازی آباد ، ماڈل ٹاؤن  ڈویژن  سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشتر کالونی ، صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،  چوہنگ اور گرین ٹاؤن جب کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سےایس ایچ اوساندہ اورشیراکوٹ کومعطل کیاگیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا تھا کہ افسران نوکری اور کاروبار میں سے ایک کا انتخاب کر لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی میں کسی کی بھی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی  ۔

مزیدخبریں