بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی اور شوہر راج کندرا ایکبار پھر قانون کی زد میں آگئے

10:50 AM, 15 Nov, 2021

ممبئی : بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔  باندرہ پولیس سٹیشن میں بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف نتن برائی نامی شخص کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

ممبئی میں تھانہ باندرا کے پولیس سٹیشن میں درخواست گذار کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ شلپا سیٹھی ان کے شوہر  راج کندرا ، کاشف خان  اور دیگر ایک شخص نے ایک کروڑ اکیاون لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے ۔ 

شکایت کنندہ کے مطابق جولائی 2014 میں ایس ایف ایل فٹنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کاشف خان نے شلپا شیٹی ، راج کندرا اور دیگر کے ساتھ ان سے فٹنس اسکیم میں پیسہ لگانے کیلئے کہا اور منافع کا وعدہ کیا تھا ۔ جس پر اس نے سرمایہ کاری کردی لیکن جب کوئی منافع نہ ہوا تو اس نے پیسے واپس مانگے جس کے جواب میں ان کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر تم نے رقم کا مطالبہ کیا تو جان سے ماردیں گے ۔ 

اس شکایت کے بعد باندرہ پولیس نے شلپا شیٹی ، راج کندرا سمیت دیگر افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 406 ، 409 ، 420 ، 506 ، 34 اور 120 ( بی) کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس معاملہ کی جانچ کیلئے اب جلد ہی پولیس راج کندرا اور شلپا شیٹی کو تھانے بلاکر تحقیقات کرے گی ۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندرا گزشتہ دنوں پورونوگرافی ویڈیو بنانے اور اس کو الگ الگ ایپس کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں جیل میں بند رہے ہیں ۔ انہیں آرتھر روڈ جیل میں  رکھا گیا تھا ۔ فی الحال وہ ضمانت پر باہر ہیں ۔ پولیس کو ان کے فون پر 100 سے زیادہ فحش ویڈیوز ملیں تھیں ۔ 

مزیدخبریں