گلگت بلتستان الیکشن،پولنگ کا وقت ختم،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع

05:05 PM, 15 Nov, 2020

گلگت:قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں صبح 8بجے سے  جاری پولنگ سٹیشن کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود کئی پولنگ سٹیشن پر لوگ ووٹ کاسٹ کررہے ہیں جبکہ جو لوگ سٹیشز کے اندر موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کریں گے۔

جی بی ایل اے 16 دیامیر 2 کےپولنگ سٹیشن بوائز پرائمری اسکول تھور سری پر ٹھیک 5 بجے پولنگ بند کر دی گئی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

جی بی اے09

 نیو نیوز کے مطابق جی بی اے 09 کے  چار پولنگ سٹیشن کے   غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج  میں  تحریک انصاف کے   حاجی فدا محمد ناشاد 300 ووٹوں کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار  وزیر سلیم  150 کے ساتھ  دوسرے نمبر پر، پیپلزپارٹی کے وزیر  وقار 100 ووٹوں  کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔

جی بی اے14استور2

جی بی اے 14استور کے پولنگ سٹیشن بُلچی کے غیرحتمی ،غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مظفر علی نے 33 ووٹ لئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار شمس الحق نے 35 ووٹ حاصل کئے۔

 جی بی ایل اے 11 کھرمنگ

 جی بی ایل اے 11  میں گرلزہائی سکول کھرمنگ کی ووٹنگ کے نتائج میں تحریک انصاف کےسیدامجدزیدی 312ووٹ لےکرآگے اور پیپلزپارٹی کےنیازعلی صیام 185ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی ایل 12شگر

نیالی پولنگ سٹیشن  میں کی گئی ووٹنگ کے نتائج  کے مطابق  تحریک انصاف کےراجہ اعظم خان 73ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوارعمران ندیم 41ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی اے 10سکردو 4

جی بی اے 10سکردو 4 کے پولنگ سٹیشن سکویوپرائمری سکول  کے نتائج میں  آزادامیدوارراجہ ناصرعلی خان 105 ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی امیدواروزیرحسن 18 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں۔

 جی بی اے 16دیامر

 جی بی اے 16دیامر کے پولنگ سٹیشن پی ڈبلیوڈی  کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمحمدانور 101ووٹ لےکرآگے جبکہ تحریک انصاف کےعتیق اللہ 69ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

 جی بی ایل اے 23 گانچھے2

 جی بی ایل اے 23 گانچھےٹو،ہائی سکول چھوارکے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی آمنہ انصاری 166ووٹ لےکرآگے جبکہ آزادامیدوارآصف حسین 81ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی اے 12 شگر

جی بی اے 12 شگر کے17 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان2428 ووٹ لیکر آگے اور پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 1811 ووٹ  لے کردوسرے نمبر پر ہیں جبکہ (ن) لیگ کے طاہر شگری ایک ہزار 202 ووٹ لے تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 جی بی اے 8 سکردو 2 شگری بالا

جی بی اے 8 سکردو 2 شگری بالا میں پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 128 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار امتیاز حیدر خان نے 117 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ خان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان  راجہ  خان نے کہا کہ الیکشن صاف اورشفاف ہوئے، دھاندلی کا راگ الاپنے والوں کی سوچ غلط  ہے جبکہ  سخت موسمی حالات کے باوجود لوگوں نے   حق رائے دہی استعمال   کیا۔

مزیدخبریں