فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کرگئے

Film industry senior director Iqbal Kashmiri has passed away
کیپشن: فائل فوٹو :اقبال کاشمیری

لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور شوبز انڈسٹری کے معروف ،سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔


خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اقبال کاشمیری گردوں کو عارضے میں مبتلا تھے جبکہ ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک بتائی تھی۔

اقبال کاشمیری نے اپنے سوگوران میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے جبکہ خاندان کے افراد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچوں کی آمد پر ہی نماز جنازہ کے وقت تعین کریں ۔


خیال رہے کہ اقبال کاشمیری ملتان روڈ شاہنور سٹوڈیو کے نزدیک رہائش پذیر تھے جبکہ ان کو پانچ روز قبل طبیعت کی خرابی کے باعث سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاﺅن میں داخل کروایا گیا تھا ،افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی بیماری کے دوران کسی بھی حکومتی نمائندے یا وزیر نے ان کی عیادت کرنا مناسب نہ سمجھا۔


یاد رہے کہ اقبال کاشمیری نے فلمیں بنائیں جن میں بھابھی دیا چوڑیا،بارڈر،گھر کب آﺅ گے اور ضدی جیسی مقبول ترین فلمیں شامل ہیں۔