لاہور:صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ،آسمان پر گہرے بادل چھاگئے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کالی گھٹائوں کاراج ،دن میں رات کاسماں ہوگا جبکہ تیز بارش کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں بھی چلنے لگیں۔
ہربنس پورہ ،والٹن روڈ ،کوٹ لکھپت،سمن آباد،گلشن راوی،،مزنگ اور دیگر علاقوں میں بوندا با ندی جاری جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اورکا ائیرکوالٹی انڈیکس کم ہو کر 281 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور بالائی سندھ میں کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گلگت بلتستان، کالام، مالام جبہ، چترال اور دیر میں برفباری شروع ہو چکی ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ آئندہ 24 گھنٹے تک صوبے میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کے بعد ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پشاور میں ابھی تک 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
پشاور شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بارش کے ساتھ شہر میں سردی کی شدت بڑی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک مزید بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔
ادھر دیربالا کے شہری علاقے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری آج دوسرے دن بھی جاری ہے جس سے موسم شدید سرد جبکہ درجہ حرارت منفی 1 تک گر چکا ہے۔ مختلف مقامات پر برفباری سے لوگوں کے پھنسنے کی اطلاعات ہیں۔