منی لانڈرنگ کیس میں بڑی کارروائی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

12:08 PM, 15 Nov, 2020

اسلام آباد:منی لانڈرنگ کیس میں بڑی کارروائی ،پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا کیا گیا ہے۔


ایف آئی اے نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کے دوسرے بیٹے سلمان شہبا کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔


خیال رہے کہ احتساب عدالت  میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت  میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز  پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ نیب کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے۔


شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008ءسے 2018ءتک کاروباری یونٹس قائم کیے۔ 1990ءمیں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی جو 2018ءمیں بے نامی کھاتے داروں اور فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی۔


مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب کا موقف ہے کہ شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی۔

مزیدخبریں