نواز شریف سے متعلق جو بھی عدالتی فیصلہ ہو گا ہم تسلیم کرینگے :عمران خان

نواز شریف سے متعلق جو بھی عدالتی فیصلہ ہو گا ہم تسلیم کرینگے :عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کے علاج سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ضمانتی بانڈ نہ دینے کی کوئی منطق سمجھ سے بالا ہے ،حکومت نے کون سے ابھی فی الفور پیسے مانگے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے شریف خاندان نواز شریف کی صحت پر اپنی سیاست چمکا رہا ہے ،عمران خان نے کہا اگر وہ شہباز شریف کی جگہ ہو تے تو کسی بھی قسم کی گارنٹی دے کر اپنے بھائی کا علاج کروا لیتے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر شریف خاندان عدالت سے ریلیف لینا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں وہ عدالت کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرینگے ۔