میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب

 میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، چیئرمین نیب
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں میگا کرپشن کیسز سمیت دیگر کیسز پر بریفنگ لی گئی۔  چیئرمین نیب نے جن کیسز کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے  ان کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں فائل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

 

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا  کہ سیاستدانوں کیخلاف جاری میگا کرپشن کے کیسز کو بروقت منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی تاریخی کارکردگی ہے۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹی گئی اربوں روپے ریکور کئے گئے ہیں۔

 

انہوں نے ہائوسنگ سیکٹر میں جاری کیسز میں نیب لاہور کے کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دو سالوں میں ریکارڈ ریکوری اور بڑے کیسز میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

 

اجلاس میں ڈبل شاہ کیس اور ہاؤسنگ سیکٹر میں نیب لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ نیب کے مطابق ڈبل شاہ کے خلاف نیب نے بروقت اقدامات کر کے ایک ارب 5 کروڑ کی رقم ملزمان سے برآمد کرکے متاثرین کے حوالے کی ہے۔ نیب لاہور کے اس اقدام سے نیب پر اعتماد میں بھرپور اضافہ ہوا ہے۔