اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں مغربی سرحدوں، ملکی سلامتی کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر سمیت سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ،وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملکی سییکیورٹی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میں وزیراعظم عمران خان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا۔