ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئر کے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچالیا

04:38 PM, 15 Nov, 2019

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئر کے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچالیا، طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ، سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر اچانک موسم خراب ہوا جس کی وجہ سے طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انتہائی مہارت سے طیارے کو مکمل طور پر رہنمائی کی جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ، آسمانی بجلی کی زد میں آکر طیارہ اچانک کپتان سے بے قابو ہو کر 38 ہزار سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا۔ کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اے ٹی سی کو میڈے میڈے کی کال دی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایا۔ 

یادرہے کہ طیارے میں 150 افراد سوار تھے ۔ 

مزیدخبریں