دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو بخار اور گلے میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واکا گراﺅنڈ پرتھ میں ہونے والے اس مقابلے میں اننگز کا آغاز امام الحق اور عابدعلی نے کیا، گزشتہ پریکٹس میچ میں بطور اوپنر کھیلنے والے شان مسعود اس بار تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے، اوپنر عابد علی کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل بھی صرف دو رنز بنا پائے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم نے آسٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ وارم اپ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور بالخصوص باﺅلرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔