اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑ دیا

08:29 AM, 15 Nov, 2019

لاہور: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کی وجوہات بھی بتا دیں۔

وڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اب اپنی زندگی اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب اللّٰه تعالیٰ اور اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔وڈیو میں حمزہ علی عباسی نے مداحوں کو اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے اس فیصلے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور سے شادی بھی کی تھی۔

خیال رہے رواں ماہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھی شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں