ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے:آئی ایس پی آر

05:40 PM, 15 Nov, 2018

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے ۔

ڈجی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے ایس پی طاہر داوڑ کے افغانستان میں بہیمانہ قتل کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ طاہر داوڈ کا اغوا ، افغانستان منتقلی اور اس کے بعد افغان حکومت کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ، پاکستانی حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں