ن لیگ نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکی درخواست جمع کرا دی

05:27 PM, 15 Nov, 2018

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آئندہ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔


مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر اجراء سے متعلق درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے آفس میں جمع کرائی گئی۔ درخواست پر خواجہ آصف، شذا خواجہ اور مریم اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تا کہ وہ ایوان کی کارروائی میں شامل ہو سکیں۔

مزیدخبریں