اسلام آباد:افغانستان میں ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت کے بعد جہاں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے اور تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہیں تو وہیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے پاک فوج کو تنقید کانشانہ بناڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہار ا لیتے ہوئے ایمان مزاری نے ایک مرتبہ پھر پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ لوگوں کو غائب کردیا جاتا ہے لیکن ریاست خاموش ہے۔
Where are the ppl who constantly go on & on abt the conspicuous consumption & corruption of the political elite on the occasion of the COAS' son's lavish wedding?People can spend their money how they choose: that isn't the issue. The issue is realizing the level of our hypocrisy.
— ایمان زینب (@ImaanZHazir) November 14, 2018
آسیہ بی بی اپنے ہی گھرنہیں جاسکتی ، وزیروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا جاتا ہے، سیاستدانوں کے بچوں کو اغوا کرلیا جاتا ہے لیکن اگر آئی ایس پی آر کے ترجمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جاتے ہیں تو کیا ہم اس بات کی تحسین کریں کہ ہم محفوظ ہیں؟ حقیقت سے نظریں چرا لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔
خیال رہے کہ ایمان مزاری سے قبل بھی پاک فوج کو تنقیدکا نشانہ بناتی رہی ہیں۔