لاہور ہائیکورٹ کا دھواں اگلنے والی گاڑیاں اور فیکٹریاں بند کرنے کا حکم

02:24 PM, 15 Nov, 2018

لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب میں اسموگ پر بر وقت قابونہ پانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت پنجاب کو کمیشن کی تجاویز پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمیشن کی تجاویز کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنانے کا کہا ہے۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی جبکہ دھواں اگلنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کو بند کیا جائے گا۔ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کو سردیوں میں بند رکھا جائے گا اور چاول کی فصل کو آگ نہیں لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں