سابق سری لنکن کرکٹر دلشان نے سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

سابق سری لنکن کرکٹر دلشان نے سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Image by Newsfirst

کولمبو:سابق سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں مہندا راجاپاکسے کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

میڈیا رپورٹ کےم طابق دلشان نے نئی پارٹی سری لنکا پیپلز پارٹی کی رکنیت حاصل کی تھی اور اسی روز پارلیمنٹ میں نو منتخب وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی گئی۔

پاکسے نے دو روز قبل سری لنکا پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سری لنکا پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق اوپننگ بیٹسمین ساﺅتھ ویسٹرن کلوترا کے ضلع سے الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ 1996ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ فاتح سری لنکن ٹیم کے کپتان ارجونا رانا ٹونگا بھی بطور کیبنٹ وزیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔