ایس پی طاہر داوڑ کا قتل، افغان ناظم الامور کی دو بار دفتر خارجہ طلبی

ایس پی طاہر داوڑ کا قتل، افغان ناظم الامور کی دو بار دفتر خارجہ طلبی
کیپشن: پاکستان نے طاہر داوڑ کی میت کی حوالگی میں تاخیر پر افغانستان سے احتجاج کیا، ترجمان دفتر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: خیبرپختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کے معاملے پر افغان ناظم الامور کو دو بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ طاہر داوڑ کی میت کی حوالگی میں تاخیر پر افغانستان سے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ طاہر خان داوڑ کی میت جلد پاکستان کے حوالے کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر نے بھی اس تاخیر پر احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی قونصل جنرل اس وقت میت کی حواگی کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کے بیہمانہ قتل پر گہرا دُکھ ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔