اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین اقلیت سے لگانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تھرکول پاور پلانٹ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی پوسٹ کب سے خالی ہے؟۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر رمیش کمار کو متروکہ وقف املاک بورڈ کا چیئرمین بنا دیں۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آج کی کابینہ کی میٹنگ سے چیئرمین کی تقرری کی منظوری لیں اور چیئرمین اقلیت سے ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں پارٹی رہنما صدیق الفاروق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین تھے جنہیں سپریم کورٹ نے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔