اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حب الوطنی کی نئی مثال قائم کر دی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی انتہائی قیمتی گھڑی قومی خزانے میں جمع کرا دی ہے۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو 1 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی شوپارڈ کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی جو وزیراعظم قانون کے مطابق 10 فیصد ادا کر کے اپنے پاس رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے اسے قومی خزانے میں جمع کرا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
خیال رہے گزشتہ ماہ عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔