ماسکو : روس کے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے 6 جنگی طیاروں نے گزشتہ روز بدھ کو شامی صوبے دیر الزور میں البو کمال کے قصبے کے قریب شدت پسند تنظیم داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔ یہ بات روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے نے ماسکو میں ملکی وزارت دفاع کے حوالے سے بتائی۔
ان حملوں کے لیے روس کے ٹی یو 22 ایم 3 طرز کے 6 جنگی طیارے روسی علاقے سے شام میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے دیر الزور میں یہ بمباری کی۔
بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے عسکریت پسندوں ان کے ہتھیاروں کے ذخیروں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔