بھارت میں پولیس تشدد سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کرلی

09:58 PM, 15 Nov, 2017

حیدر آباد:بھارت میں پولیس تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر نے والے شخص نے اپنی موت کی سیلفی ویڈیوبنا لی۔ویڈیو میں اپنی مو ت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پتھلواتھ راجو بھارتی شہر سائبر آباد کا رہائشی تھا۔اس کے سسر نے پولیس میں اسکے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ،مقدمہ میں سسر نے راجو پر الزام لگایا کہ راجو نے اپنے سسر اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔جس پر پولیس حکام نے راجو کو پولیس سٹیشن بلوایا اور معاملہ صلح صفائی سے حل ہو گیا لیکن راجو نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کئیے بغیر اسے حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

راجو نے پولیس کے تشدد اور نا انصافی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کا فیصلہ کیا۔راجو نے نامعلوم زہر نگل لیا اور اپنے ہی موبائل پر اپنی موت کی سیلفی ویڈیو بنانے لگا۔ویڈیو کے دوران راجو نے پولیس پر الزام عائد کئیے اور انکو اپنی خود کشی کی وجہ قرار دیا۔پولیس حکام نے راجو کی موت کے بعد اسکی لاش اور مذکورہ ویڈیو کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر انکوائری کروائی جائے گی۔

مزیدخبریں