جب انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا سوال تو اٹھیں گے : مریم اورنگزیب

09:29 PM, 15 Nov, 2017

اسلام آباد:وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عدلیہ اور عمران خان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے، عمران خان سیاسی جنگ میدانوں سے نکال کر عدالتوں میں لے آئے ہیں اچانک حربے استعمال کرنے والوں پر اچانک ہی زوال آتا ہے تمام پولیٹیکل پارٹیز نظام عدل ،اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں ۔


وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،ابھی جے آئی ٹی کا دسواں والیم آنا ہے نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،چارریفرنسزاورصرف 6مہینے،اتنی عجلت کیوں؟،ابھی الزام اور ثبوت ڈھونڈاجارہاہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہناتھا کہ نوازشریف پرکرپشن کاکوئی ثبوت یاالزام نہیں ہے،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتووزیراعظم کوایک اقامہ پرگھربھیج دیاگیا۔جب انصاف ہوتا ہوانظر نہ آئے تو سوال اٹھانا ہرپاکستانی کا حق ہے،ان سوالوں کا جواب عوام 2018کے انتخابات میں دیں گے،مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جب انصاف ہوتاہوانظرنہیں آئے گا تو سوال تو اٹھیں گے۔ مریم نواز نے جو ٹوئیٹ کی وہ پاکستان کی عوام ہی سوال اٹھارہی ہے۔

مزیدخبریں