صنعاء:یمنی بندرگاہوں کے سعودی محاصرے کے بعد حوثی باغیوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محاصرہ ختم نہ کیا گیا توتیل لیجانے والے سعودی جہازوں کو سمندر میں ڈبو دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن کی بندرگاہوں کے محاصرے کے بعد خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی بالآخر اس نہج کو پہنچ گئی ہے کہ صورتحال نا صرف سعودی عرب کے لئے خطرناک ہو گئی ہے بلکہ ایک نئی جنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سعودی محاصرے کے جواب میں یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن کی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم نا ہوا تو سعودی عرب کے تیل لیجانے والے بحری جہازوں کو سمندر میں ڈبو دیا جائے گا۔
حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ اب سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف وہ اقدامات بھی کئے جائیں گے جو اب تک نہیں کئے گئے تھےاور اس کےعلاوہ سعودی اتحاد میں شامل ممالک کے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
حوثی باغیوں کے سربراہ محمد الحوثی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والی عالمی بحری ٹریفک اور آئل ٹینکروں کو ا نکی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یمنی بندرگاہوں کا محاصرہ نہ ختم کیا تو سعودی بحری جہازوں کو ڈبو دیں گے
09:18 PM, 15 Nov, 2017