ممبئی:بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’دوستانہ‘‘ نے مجھے ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پرینکا چوپڑا کی فلم ’’دوستانہ‘‘ کو 9 سال مکمل ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ فلم ’’دوستانہ‘‘ سے ہی انہیں ہمیشہ کے لئے دیسی گرل کا خطاب ملا ہے۔ فلم کی کہانی دو ایسے لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک ہی لڑکی سے پیار کرتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا ان دنوں ہالی وڈ تھرلر ڈرامہ سیریز ’’کوانٹیکو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔