لاہور: انٹر نیٹ کی دنیا کے معروف ترین براوزر ”موزیلا “ نے اپنا نیکسٹ جنریشن اور تیزرفتار براوزر ”فائرفاکس کوانٹم “ طویل انتظار کے بعد متعارف کروا دیا۔ یہ براوزر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، لینکس، میک اور ونڈوز کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ 13سالوں میں یہ اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے۔فائر فاکس کوانٹم جسے فائر فاکس 57 بھی کہا جارہا ہے میں جدید انداز کا نیا یوزر انٹرفیس ہے۔ موزیلا کا کہنا ہے کہ فائر فاکس کوانٹم 2016 میں جاری ہونے والے فائر فاکس کے ورڑن سے دوگنا تیز رفتار ہے۔اس کے علاوہ یہ آپ کے کمپیوٹر کی میموری بھی نہیں پھونکتا۔ موزیلا کا کہنا ہے کہ فائرفاکس کوانٹم گوگل کروم کے تازہ ترین ورڑن سے 30 فیصد کم میموری خرچ کرتا ہے۔
فائر فاکس 2000 کی دہائی کےآخر میں انٹرنیٹ کا سب سے مقبول براوزر تھا لیکن گوگل کروم کی آمد کے بعد اس کی مقبولیت پہلے جیسی نہیں رہی۔ گوگل کروم امریکا میں سب سے مقبول ترین ڈیسک ٹاپ براوزر ہے۔موزیلا نے ستمبر میں کوانٹم ویب براو¿زر کا تجرباتی ورڑن متعارف کرایا تھا۔فائر فاکس کوانٹم 66 runs per minute کی صلاحیت رکھتا ہے جو پچھلے ورڑن سے دوگنی ہے۔