اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر ہند سے شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کی ہلاکت پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ گزشتہ روز چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ سے 75 سالہ خاتون محمودہ بیگم جاں بحق ہوگئیں تھیں۔دفتر خارجہ نے احتجاجی مراسلے میں کہا کہ سرحد ی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مراسلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 2017 میں اب تک سیز فائر کی 1300 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا چکیں۔
یہ رویہ خطے کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ نے ہند پر زور دیا کہ 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا احترام یقینی بنایا جائے۔
کنٹرول لائن پر فائرنگ،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج
06:21 PM, 15 Nov, 2017