ابوظہبی میں مسلمان قیدیوں کے اخلاق سے متاثر ہو  کر فلپائنی شخص مسلمان ہو گیا

06:14 PM, 15 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی: ابوظہبی میں فلپائنی شخص نے مسلمان قیدیوں اور عملے کے سلوک سے متاثر ہو  کر اسلام قبول کر لیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی جیل میں قید 30سالہ فلپائنی شخص دورانِ اسیری مسلمان قیدیوں اور عملے کے رویے سے اس قدر متاثر ہوا کہ اس نے عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔

نومسلم شخص نے جج کے سامنے اقرار کیا کہ اس نے جیل میں کچھ ہفتے گزارے اور اس عرصے میں پولیس اہلکاروں اور ساتھی قیدیوں نے اس کا بہت خیال کیا،غیر مسلم ہونے کے باوجود عملے نے اس سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا بلکہ مسلمانوں نے اپنے بھائیوں جیسا برتاو کیا اور یہ کردار مجھے بہت پسند آیا جس پر اس نے اپنے مذہب کو تبدیل کردیا۔

مزیدخبریں