شام سے ایرانی فورسز کے انخلاءکی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی: روس

05:29 PM, 15 Nov, 2017

ماسکو:روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ ان ملک شام میں موجود ایرانی ملیشیاو¿ں کو نکال باہر کرنے کا کوئی عہد کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ضمانت دی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیرخارجہ لافروف کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شام میں ایران کی موجودگی آئینی ہے اور کوئی اس بات کےا عہد نہیں کرسکتا کہ ایرانی فورسز کو شام سے نکال دیا جائے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ٹرمپ اور ولادی میر پوتین نے 8 نومبر کو عمان میں جاری ہونے والے اردن، روس اور امریکا کے اس فارمولے کا خیر مقدم کیا جس میں شام میں جنگ بندی، غیرملکی  جنگجوﺅںکی تعداد کم کرنے اور شام میں دیر پا قیام امن کے لیے اقدامات سے اتفاق کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان ممالک کے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر ویتنام میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نےشام میں داعش کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں