اسلام آباد:پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے افغان مہاجرین کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پرپاکستان کی تعریف کی ہے۔مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔
ان میں چودہ لاکھ پینتالیس ہزار کاتعلق افغانستان سے ہے۔ادارے کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کو غیرمشروط طورپر لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کااعزاز حاصل ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں رضاکارانہ واپسی کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔