دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کا بہانہ،امریکا نے نائٹ وژن آلات کی فراہمی بند

02:01 PM, 15 Nov, 2017

اسلام آباد: دفاعی پیداوار کے حکا م  نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستانی فضائیہ کے لیے نائٹ وژن آلات کی فراہمی اس بہانے روک دی ہے کہ کہیں دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ملک میں جدید اسلحہ کی تیاری کے حوالے سے 25 سالہ ماسڑ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

دفاعی سامان کی کمرشل بنیادوں پر تیاری کا مقصد اپنے وسائل پیدا کرنا ہے تاکہ حکومت پر بوجھ کم ہو ،اور ایسے ٹرک بنا رہے ہیں جو سی پیک کی ضروریات کوپورا کر سکیں۔

منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس چیرمین کمیٹی عبدالقیوم کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کو پاک فضائیہ کی تیاریوں اور جنگی جہازوں کے پرزہ جات کی اندرون ملک تیاری پر بریفنگ دی گئی

مزیدخبریں