ملتان : پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل کو 17 ماہ ہو گئے اس دوران تمام سوالوں کے جواب دیے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن پولیس کی جانب سے اب تک چالان مکمل نہیں کیا گیا۔ اس دن خوشی ہو گی جب تفتیشی افسر مکمل چالان پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں کے اندر بہت سے بے گناہ لوگ پڑے ہوئے ہیں جن پر کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ سول سوسائٹی اور اہلِ فتویٰ آگے آئیں اور ان لوگوں کیلئے کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا اپنی جماعت تحریک انصاف کی قیادت کو باخبر کرتا ہوں کہ ملتان اور مظفر گڑھ کی جیلوں میں سینکڑوں پٹھان موجود ہیں جن پر کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت ان لوگوں کیلئے کچھ کرے۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ان کا جیل جانا مطالعاتی و معلوماتی تھا اور مخیر حضرات نے جیلوں کے اندر بہت سے فلاحی کام کیے ہیں۔ مزید لوگ بھی سامنے آئیں اور ملتان اور مظفر گڑھ کے جتنے لوگ بھی جیل کے اندر موجود ہیں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں