لیگ اسپنر یاسر شاہ کا بگ بیش کی ٹیم برسبین ہیٹ سے معاہدہ

12:29 PM, 15 Nov, 2017

لاہور :ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیڑھ سو شکار کرنیوالے لیگ سپنر یاسرشاہ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ بگ بیش کھیلیں گے .برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ ہو گیا ۔

آسٹریلیا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ سے رواں سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ۔برسبین ہیٹ ہیڈ کوچ ویٹوری کے مطابق یاسرشاہ متبادل کھلاڑی کےطورپردستیاب ہوں گے۔انہیں برینڈن میکلم اورشاداب خان کےمتبادل ٹیم میں شامل کیا گیا. کوچ ڈینیئل ویٹوری کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنیوالے لیگ سپنر کی کارکردگی تینوں فارمیٹ میں عمدہ ہے  اسی لیے یاسر کو سکواڈ کا حصہ بنایا۔یاسر کی شمولیت ٹیم کو فائدہ پہنچائے گی ۔

مزیدخبریں