آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستان ساتویں نمبر پر براجمان

11:27 AM, 15 Nov, 2017

 دبئی:آئی سی سی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے ۔ نئی ٹیسٹ ریکنگ کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ساؤتھ افریقہ دوسرے ، انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ،  آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے ، پاکستان ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے اور آل راؤنڈرز میں شکیب سرفہرست ہیں جب کہ بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی نگاہیں ٹاپ 5 میں دوبارہ واپسی پر مرکوز ہیں، لوکیش راہول آٹھویں اوراجنکیا راہنے نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزیدخبریں