مصطفیٰ کمال گروپ نے بھی کراچی میں بھتہ خوری شروع کر دی

10:42 AM, 15 Nov, 2017

کراچی:مصطفی کمال گروپ نے کراچی میں بانی ایم کیوایم والا کام شروع کر دیا،ایم کیو ایم سے الگ ہو کر بننے والے گروپ پی ایس پی نے بانی ایم کیوایم کے نقش قدم پر چلتے ہو تے بھتہ خوری شروع کر دی۔پی ایس پی رکنیت فارم کے نام پر 20روپے بھتہ وصول کرنے لگی،اس مہم میں اب تک شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔دوسری طرف بلڈروں کو دھمکا کر ہفتہ بھی لیا جانے لگا۔

پی ایس پی کے کارکناننے مصطفی کمال کی ہدایت پر ممبر سازی مہم کے دوران عوام سے فارم کے نام پر لاکھوں روپے وصول کر لیے۔ممبر سازی کے نام پر ہر شخص سے بیس روپے وصول کئے گئے جو کہ ان کے مطابق پارٹی فنڈ کے لیے گئے ہیں۔

جس سے پارٹی کے معاملات چلائے جا ئیں گئے ہیں اور اسیر کارکنان اور لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ کی مدد کی جائے گی لیکن ذرائع کا کہنا کہ یہ رقم پی ایس پی الیکشن کے دنوں میں استعمال کرے گی۔

پی ایس پی کے کارکنان نے لوگوں کو گھروں میں جا کر انہیں زبردستی ممبر سازی مہم کا حصہ بنایا اس کے علاوہ پی ایس پی کارکنان کی جانب سے بلڈروں ،ٹرانسپورٹرز اور اسٹیٹ ایجنسی مالکان اور کو پانچ پانچ بکیں دی گئی

اس کام لیے ہر طرح کے ہتکھنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق اب تک نوے ہزار لوگ پی ایس پی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس طرح بیس روپے کے حساب اب تک اٹھارہ لاکھ روپے اکٹھے کئے جا چکے ہیں۔پی ایس پی کو زیادہ بھتہ گلشن اقبال،گلستان جوہر،سرجانی ٹاون اور لیاقت آباد سے حاصل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں