ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی سزا پانے والے رضا حسن لاہور قلندر میں شامل

09:57 AM, 15 Nov, 2017

لاہور: پی ایس ایل سیزن تھری میں سلمان بٹ اور محمد آصف کو کسی بھی ٹیم نے خریدنے میں دلچسپی نہیں لی ۔ سلمان بٹ  محمد آصف اور محمد عامر پر 2010 میں میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی لگی تھی ۔ محمد عامر اپنی سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم میں شامل ہو گئے لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف پر پاکستان کرکٹ کے دروازے تاحال بند ہیں۔ دونوں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کاکردگی دکھانے کے باوجود پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں اپنا نام درج نہیں کروا سکے ۔

ایسے ہی ایک کرکٹر رضا حسن ہیں جن پر کوکین کا استعمال کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 سال کی پابندی عائد کی تھی حسن  نے بھی اپنی سزا مکمل کر لی ہے اور انہیں لاہور قلندرز نے سلور کٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ نوجوان اسپنر نے نہ صرف سعید اجمل جیسے تجربہ کار بولر کی موجودگی میں ٹیم میں جگہ بنائی بلکہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔

کہا جاتا ہے رضا حسن کی کردار سازی سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ رضا حسن کو دوبارہ ٹیم میں لائینگے اور انہوں نے ایسا کر دکھایا ہے۔اب رضا حسن لاہور قلندرز کی طرف سے کھیل کر قومی ٹیم میں اپنی شمولیت کی راہ ہموار کریں گے ۔

مزیدخبریں