شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک مشکل کام ہے، ٹیسٹ پاس کیے بغیر کسی کو بھی لائسنس جاری نہیں کیا جاتا ، لوگ کئی کئی بار ٹیسٹ دیتے ہیں اور فیل ہو جاتے ہیں جس کے بعد وہ پھر سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کوشش کرتے ہیں اور اگر کوئی غلط طریقے سے لائسنس کے حصول کی کوشش کرے تو اسے لینے کے دینے پڑجاتے ہیں ایسا ہی کچھ ایک عرب خاتون کے ساتھ بھی ہوا۔
شارجہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بدلے سرکاری ملازم کو رشوت میں چاکلیٹ کی پیشکش پر خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
شارجہ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ میں سات بار ناکام ہونے کے بعد متعلقہ محکمے کے ایک ملازم کو رشوت کے طور پر 500 درہم اور چاکلیٹ دینے کی پیشکش کردی اور مطالبہ کیا کہ اس کے عوض انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائے۔ خاتون کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ معاملہ عدالت تک جاپہنچے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں