کراچی : پاکستانی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ ماہرہ خان کو پنجابی گانا سکھانے کی ویڈیول وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق فلم ”ورنہ “ کی تشہیر کے لیے ہی ماہرہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اور حمزہ علی عباسی ہیں۔ دلچسپ ویڈیو میں حمزہ علی عباسی اور ماہرہ کی پنجابی سننے سے تعلق رکھتی ہے۔آخر میں حمزہ کے اصرار پر ماہرہ پنجابی کی صرف ایک لائن بولتی ہیں اور وہ بھی نامکمل، جس پر حمزہ نے کہا کہ فلم میں جتنی بھی پنجابی ماہرہ نے بولی ہے وہ سب کی سب میں نے سکھائی ہے۔
Aaaho???????? #Verna #5daystogo pic.twitter.com/x1QBTtxgZ3
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 12, 2017
فلم ”ورنہ “ 5 دن بعد ریلیز ہوگی، اس حوالے سے یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے۔