ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ پہلے ہی ماہرہ خان کی شمولیت کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئی تھی اور اس کو ریلیز میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں۔ اب یہ فلم ایک مرتبہ پھر مسئلے سے دوچار ہوگئی ہے کیونکہ مشتاق عبدالطیف شیخ نے کنگ خان کو اس حوالے سے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
کنگ خان کی فلم رئیس بھارت سے تعلق رکھنے والے مبینہ گینگسٹر عبدالطیف کے کردار کے گرد گھومتی ہے، لہٰذاکنگ خان نے فلم میں کردار کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے کیلئے عبدالطیف کے صاحبزادے مشتاق لطیف سے پراجیکٹ سے متعلق کئی مرتبہ ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق ابتداءمیں مشتاق اور کنگ خان کے درمیان پراجیکٹ سے متعلق تسلسل کے ساتھ رابطہ رہا تھا اور اس حوالے سے مشتاق کی جانب سے مہیا کی جانی والی معلومات کو بھی مدنظر رکھا جارہا تھا۔
جب شاہ رخ نے یہ محسوس کیا کہ ان کی ملاقاتوں کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے تو انہوں نے مشتاق سے کنارہ کشی اختیار کرنا مناسب سمجھا اور بلانے کے باوجود وہ مشتاق سے ملنے نہ آگئے تو اس نے سبکی محسوس کرتے ہوئے پراجیکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا، تاہم اب اس نے کنگ خان کو اس حوالے سے قانونی نوٹس بھیج دیا ہے لیکن ابھی تک یہ تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں کہ نوٹس کے مندراجات کیا ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ”رئیس“ کی متوقع ریلیز ہونے کی تاریخ سترہ جنوری دوہزار سترہ ہے اور اس میں ماہرہ خان اور کنگ خان کردار نبھارہے ہیں جبکہ اس میں ہدایت کاری کے فرائض راہول ڈھولکیہ سرانجام دے رہے ہیں اور اسکی فلمسازی گوری خان کررہی ہیں
ماہرہ اور شاہ رخ کی ”رئیس“ ایک مرتبہ پھر مشکل سے دوچار
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ پہلے ہی ماہرہ خان کی شمولیت کے بعد تنازعات کا شکار ہوگئی تھی
09:31 PM, 15 Nov, 2016