آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا .جس کے دوران انہوں نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فاٹا میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم ہوگیا۔ ٹی ڈی پیز کی واپسی رواں سال مکمل کرلی جائے گی۔ پاک فوج ، حکومت قبائلیوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دیں گے۔