’اسلامک اسٹیٹ‘ کے حامیوں کے خلاف جرمنی بھر میں چھاپے

06:30 PM, 15 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

برلن: پولیس نے جرمنی کی سولہ میں سے دس علاقائی ریاستوں میں ایک شدت پسند تنظیم کے خلاف چھاپے مارے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح مارے گئے دو سو سے زائد چھاپوں میں سلفی مسلمانوں کی تنظیم ’اصل اسلام‘ کو ہدف بنایا گیا۔ ان چھاپوں کے دوران انتہاپسند نظریات کے حامل ان مسلمانوں کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔

شبہ ہے کہ اس تنظیم کی ہمدردیاں اور مبینہ رابطے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان چھاپوں کی تصدیق کی ہے اور ’اصل اسلام‘ نامی اس تنظیم پر پابندی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

مزیدخبریں