اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پیسہ باہر نہیں گیا ہم نے عدالت میں تمام ثبوت جمع کروا دیے ہیں جہاں پر تحریک انصاف کا جھوٹ پکڑا جائے گا۔
اس موقع پر خوجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہیں سیاست چھوڑ کر فاسٹ باؤلنگ کی کووچنگ شروع کر دینی چاہیے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا پاکستان کا دورہ منسوخ ہوا۔عمران خان نے سی پیک کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی اور ملک میں عمران خان کی ہی وجہ سے سرمایہ کاری میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف فتنہ اور فساد چاہتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے تاحال پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔عمران خان نے لندن کے میئر کے الیکشن میں ایک یہودی کی حمایت کی۔اعتزاز احسن جب بھی بات کرتے ہیں ان کے چہرے پہ جلن رہتی ہے۔